پشاور میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال، ادویات کی مارکیٹیں اور سٹور بند

Last Updated On 15 May,2018 03:33 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں خیبرپختونخوا ڈرگ رولز کے خلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال، شہر میں ادویات کی مارکیٹیں اور سٹور بند ہونے سے مریض ادویات کیلئے در بدر ہوگئے۔

پشاور میں ڈرگ رولز 2017ء کے خلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی، شہر میں تمام ادویات کی مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے ادویات نایاب ہوگئی ہیں اور مریض رل کر رہ گئے ہیں۔

کیمسٹ ایسوسی ایشن کے مطابق نئے ڈرگ رولز کے ذریعے ان کا معاشی قتل کیاجا رہا ہے، ہول سیل اور پرچون کی دکانوں پر بلا وجہ چھاپے مارے جارہے ہیں، کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام ادویات فروشوں کو دکانیں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نمک منڈی میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرین نے حکومتی پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔