پشاور (دنیا نیوز ) فاٹا انضمام کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر نعرے بازی کی اور بعد ازاں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں جے یو آئی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری پر کارکنوں نے پتھرائو کیا اور اعلان کیا کہ وہ کے پی کے اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونے دیں گے۔