نیویارک (دنیا نیوز ) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے کو ہوسٹن یونیورسٹی میں تقریر کے دوران احتجاج کا سامنا کرناپڑا، فلسطینی شہریوں کی شہادتوں پر مظاہرین نے نکی ہیلے کے خلاف نعرے بازی کی۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے ہوسٹن یونیورسٹی میں تقریر کر رہی تھی کہ کچھ طلباء نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ نکی ہیلے کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، انہوں نے نسل کشی پر دستخط کیے ہیں۔
مظاہرین امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کا سفارتخانہ کھولنے اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں کی شہادت پر احتجاج کررہے تھے۔
نکی ہیلے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کی حمایت کی اور اجلاس میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور کی گفتگو کا بائیکاٹ کیا۔