ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں تنخواہوں کی عدم آدائیگی پر ڈارئیورز نے میٹرو بس سروس بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے مسافروں کو سفری مشکلات کا سخت سامنا کرنا پڑ گیا۔
ملتان میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں کو گزشتہ ماہ کی تنخواہ تاحال ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے پر میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں نے مظاہرہ کیا اور احتجاجا سروس کو بھی تین گھنٹے کیلیے بند کر دیا اس موقع پر بس کے ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ پورا کرنے کی بجائے گزشتہ ماہ کی تنخواہ ہی روک لی ہے جس سے ڈرائیوروں کے معاشی مسائل مزید بڑھ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے ڈرائیوروں سے مزاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیوروں نے تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کو 48 گھنٹون کیلیے موخر کر دیا۔