فیصل آباد: (دنیا نیوز) پولیس کیخلاف فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہر میں شدید احتجاج جاری ہے، وکلاء نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ضلع کونسل چوک کوٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے وکلاء کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
ایس ایچ او ڈجکوٹ ملک وارث اور سی پی او فیصل آباد کے خلاف احتجاج کے دوران وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر دیا، پولیس مخالف نعرے لگائے اور ضلع کونسل چوک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے وکلاء کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر فیصل آباد بار نے ایس ایچ اوتھانہ ڈجکوٹ اورسی پی او فیصل آباد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ یاد رہے چند روز قبل ایس ایچ او ملک وارث، وکیل کے بھائی کو لین دین کے مقدمہ میں گرفتار کرکے عدالت لایا تھا اور احاطہ عدالت میں چند روز قبل وکلاء نے پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب سکھر میں وکیل کےبھائی کے مبینہ اغوا پر سندھ ہائیکورٹ بار نے احتجاج کے دوران عدالتی بائیکاٹ کر دیا۔