سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا

Last Updated On 14 June,2018 09:13 pm

دبئی: (دنیا نیوز) خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل 15 جون بروز جمعہ عید الفطر منائی جائے گی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، متحدہ عرب امارات میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کا اعلان نماز مغرب کے بعد متوقع ہے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے اسلامک بورڈ آف ٹرسٹیز ہانگ کانگ کا خصوصی اجلاس جامع مسجد کولون میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں ہانگ کانگ کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل مورخہ 15 جون بروز جمعہ عیدالفطر ہوگی۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف کے دفترمیں جاری ہے۔

Advertisement