بارسلونا (دنیا نیوز ) چھ سو سے زائد تارکین وطن کو لے کر اٹلی کا بحری جہاز سپین کی بندرگاہ ویلنسیا پہنچ گیا، افریقہ میں صحارا کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ان تارکین وطن کو ''ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز'' نامی این جی او نے گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے سے بچایا تھا۔
اور نو روزہ پر خطر سفر کے بعد عورتوں اور بچوں سمیت 629 تارکین وطن سپین پہنچے ہیں۔ سپین کے نئے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔