موصل (دنیا نیوز ) ہالی وڈ کی میگا سٹار اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی نے عراق کے شہر موصل کا دورہ کیا جہاں اداکارہ نے تباہ حال عمارتوں کا جائزہ لیا۔
اداکارہ انجلینا جولی نے عید الفطر کے دوسرے روز عراق کے تباہ حال شہر موصل کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے ملاقات کی۔ میگا سٹار اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین نے موصل کی تباہ حالی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انجلینا جولی کا دو ہزار ایک کے بعد عراق کا یہ پانچواں دورہ ہے، عراقی وزیر اعظم نے دسمبر دو ہزار سترہ میں موصل میں داعش کے خلاف اپنی فتح کا اعلان کیا تھا۔