چار سال بعد 158 عراقی فوجیوں کی باقیات برآمد

Last Updated On 04 April,2018 10:01 pm

تکریت : (ویب ڈیسک ) داعش کے ہاتھوں 2014 میں مارے جانے والے عراقی فوجیوں میں سے 158 کی باقیات مل گئیں۔

عراقی وزارت صحت کے مطابق تکریت شہر کے قریب سے 158 فوجیوں کی باقیات ملی ہیں جن کو داعش تنظیم نے 2014 میں سبائکر کے فوجی اڈے پر موت کے گھاٹ اتار تھا۔ ان فوجیوں کی لاشیں صلاح الدین صوبے کے مرکز تکریت شہر میں صدارتی محلوں کے کمپاؤنڈ میں برآمد ہوئیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپاؤنڈ کے اندر ایک اور اجتماعی قبر بھی ملی ہے اور اس پر بھی کام کیا جائے گا۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ جن فوجیوں کی باقیات ملی ہیں یہ تمام داعش کی کارروائی میں مارے جانے والے 1700 عراقی فوجیوں میں سے ہیں۔ یاد رہے کہ داعش تنظیم نے جون 2014 میں "سبائکر" کے فوجی اڈے میں موجود سینکڑ وں عسکری تربیت کاروں اور طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔