واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر نے مزید دو سو ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔اعلان کے بعد چینی اسٹاک ایکسچینج میں بھونجال، انڈکس تین اعشاریہ چھ فیصد گر گیا۔
امریکی صدر عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرہ بن گئے۔ چین کے خلاف تجارتی جنگ عروج پر پہنچ گئی، صدر ٹرمپ نے مزید 200 ارب ڈالرمالیت کی چینی درآمدات پر اضافی ٹیکسز لاگو کرنے کی دھمکی دے دی، امریکی میڈیا کے مطابق چین مقابلہ بازی سے باز نہ آیا تو، ٹرمپ انتظامیہ 450 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ امریکہ کو چینی درآمدات کی کل مالیت 505 ارب ڈالر ہے، امریکی صدر کی دھمکی چینی اسٹاک ایکسچینج پربھونچال بن کر گری، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 5 فیصد تک گر گئی جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر CSI300 انڈیکس تین اعشاریہ چھ فیصد کی کمی پر بند ہوا۔