نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پلاسٹک کے گودام اور لکھنؤ میں ہوٹل کی عمارت میں آگ لگ گئی، پانچ افراد جھلس کر زخمی، فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں واقع گودام میں آگ رات گئے لگی، جس میں پلاسٹک کا ناکارہ سامان رکھا گیا تھا، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فائر بریگیڈ کی پچیس گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
دوسری جانب لکھنؤ میں ہوٹل کی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے ہوٹل میں 30 مسافر ٹھہرے ہوئے تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ دونوں واقعات میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔