راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں کار سوار کی اندھا دھند فائرنگ، ٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی میں کار سوار کی افطاری کے وقت اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کمیٹی چوک میں پیش آیا، جہاں کار سوار نے اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ وارڈن سمیت 4 افراد کو گولیاں لگیں۔ گولیاں لگنے سے ٹریفک وارڈن اور ایک شہری جاں بحق جبکہ 2 شہری زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ لیا اور خوب تشدد کیا بعد میں پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا۔