لاہور: (دنیا نیوز) ملتان روڈ پر الیکٹرانکس مصنوعات کی فیکٹری میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی۔ پروڈکشن یونٹ کی پوری عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، متعدد گاڑیں جل گئیں، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لئے گئے۔
لاہور کی ملتان روڈ پر واقع الیکٹرانکس مصنوعات کی فیکٹری کے پروڈکشن یونٹ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے یونٹ کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی سے متعدد گاڑیاں جل گئیں۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کے باعث آگ کافی پھیل گئی۔ فائڑ بریگیڈ عملے نے مزید آگ بجھانے والی گاڑیاں طلب کر لیں۔