سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروتشدد کا ایک اور واقعہ، سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر قابض فورسز نے آنسو گیس کے شیلز کی برسات کر دی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، کلگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض فورسز نے مزید 3 بے گناہ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ واقعے کے خلاف آزادی کے متوالے سڑکوں پر نکلے تو بھارتی فورسز نے مظاہرین پر بھی ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ دیے۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور چھرے لگنے سے درجنوں مظاہرین زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مودی سرکار نے حریت پسندوں کی ہٹ لسٹ جاری کی تھی، جس میں شامل افراد کو قتل کرنے کے لیے قابض فورسز کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔