ماسکو: (دنیا نیوز) دونوں رہنماوں کی ملاقات میں امریکہ سے تعلقات کی معطلی کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمود عباس کہتے ہیں، کہ اسرائیلی تعمیرات کے باعث ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کی ماسکو میں روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی تعمیرات کے باعث ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے، امریکہ سے فلسطینی اتھارتی کے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں، خطے میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہیں۔