ریاض (دنیا نیوز ) دوریاں ختم ہو گئیں، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ الولید بن طلال میں ملاقات ہوئی۔ شہزادہ ولید کا کہنا تھا کہ وہ ولی عہد کے وژن دو ہزار تیس کے سب سے بڑے حامی ہیں۔
گزشتہ برس بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری، رہائی، اور ناراضی، سعودی عرب کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ الولید بن طلال، شہزادہ الولید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان پیدا ہونے والی ناراضی ختم ہو گئی۔
الولید نے ولی عہد سے ملاقات کی اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، بانہوں میں بانہیں ڈالے دونوں شہزادے خوشگوار موڈ میں کھڑے ہیں۔ الولید نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ محمد بن سلمان کے وژن دوہزار تیس کےسب سے بڑے حامی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اپنے بھائی ولی عہد سے ملاقات ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اقتصادی معاملات اور نجی سیکٹر کے مستقبل اور ویژن 2030 کی کامیابی میں کردار پر تبادلہ خیال کیا۔