ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی خواتین نے خود انحصاری کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ آج سے خود گاڑی چلا سکیں گی، شہزادہ الولید بن طلال کی صاحبزادی نے انہیں گاڑی میں بٹھا کر سیر کروائی، گاڑی چلانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
شہزادہ الولید بن طلال نے رات بارہ بجے جیسے ہی گھڑیوں نے 24 جون کے لمحات آنے کی خبر دی، اپنی صاحبزادی کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی، انہوں نے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی اپنی پوتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اکیسویں صدی میں داخل ہو گیا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گزشتہ برس خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا اور آج تین دہائیوں سے جاری پابندی ختم ہو گئی۔