اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی حکومت کی جانب سے ایک سو پچاس ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
سعودی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی، شاہ سلمان ہیومنیٹرین، ریلیف سینٹر کے نمائندوں اور پاکستان کی جانب کیبٹ ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی ممالک کی مدد اور اعانت اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے، سعودی عرب اپنی آمدنی کا ایک اعشاریہ نو فیصد حصہ بلا امتیاز انسانی امداد پر خرچ کرتا ہے۔
سعودی سفیر نے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ جوائینٹ سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کے حوالے کیا۔ کیبنٹ ڈویژن حکام نے کھجوروں کے تحفے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔