اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کا بنی گالہ میں دھرنا جاری ہے۔ پی پی 170 لاہور اور پی کے 60 چار سدہ کے ناراض رہنما بھی کارکنان کے ہمراہ بنی گالہ پہنچ گئے۔
بنی گالہ میں اس و قت این 154 ملتان، پی پی 170 لاہور اور پی کے 60 چار سدہ کے رہنما اور کارکنان موجود ہیں۔ پی پی 170 لاہور کے کارکنان عمران کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کے بھائی کو ٹکٹ دینے کے خلاف سراپاء احتجاج ہیں۔ ملتان کے کارکنان بھی ملک احمد ڈیہڑ کا ٹکٹ لیے بغیر جانے کو تیا ر نہیں۔
احتجاجی کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ وہ تبدیلی نہیں جس کے لیے ہم نے جدوجہد کی ہے، نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔