لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء زعیم حسین قادری کی پارٹی سے بغاوت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف بھی میدان میں کود پڑی، زعیم قادری کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف نے زعیم حسین قادری کے لیے دروازے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہے، نواز لیگ کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے زعیم قادری فیصلہ کریں، ان کا خیرمقدم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا، اس کا شیرازہ بکھر کر رہے گا۔ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنماء ہیں انہیں اُن کا حق ملنا چاہیے۔ حالات بتاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مزید لیگی ٹوٹیں گے۔