آر او کا فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیر منصفانہ ہے: بابر اعوان

Last Updated On 21 June,2018 03:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آر او کا فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیر منصفانہ ہے، عمران خان این اے 53 سے ایم این اے اور وزیراعظم بھی بنیں گے۔

وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن ایکٹ میں لکھا ہے آر او تکنیکی غلطیوں کو دور کرے، عمران خان عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پر مسترد کیے گئے، میانوالی میں بھی اپیل دائر کریں گے۔

بابر اعوان نے مزید کہا ملک کا صدر گورنر ہاؤس میں پوتی کی شادی کرا رہا ہے، سندھ کا گورنر سیاست کر رہا ہے، خیبرپختونخوا کا گورنر ن لیگ کا جنرل سیکریٹری رہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سارے صوبوں کے گورنرز کو ہٹایا جائے۔