عمران خان کے انتخابی مہم کے پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

Last Updated On 21 June,2018 09:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے پلان کو حتمی شکل دے دی، عمران خان 24 جون سے انتخابی محاذ پر نکلیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، میانوالی کے بعد لاہور، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے، انتخابی مہم کا اختتام اسلام آباد میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، 24 جون تک ٹکٹوں کی آخری لسٹ جاری کر دی جائے گی، انتخابی منشور کا بھی 24 جون کے بعد اعلان کر دیا جائے گا، ملک بھر میں جلسے، جلوس اور انتخابی محاذ کی دیگر سرگرمیاں ہوں گی۔عمران خان کے لئے ہیلی کاپٹر اور جہاز کی سہولیت حاصل کر لی گئی، تمام امیدواروں کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کی ہدایت کر دی گئی۔

پی ٹی آئی وقت کی قلت کے باعث ہولو گرام ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کرے گی، جن حلقوں میں کپتان نہ جاسکے وہاں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے زریعے خطاب ہوگا۔