لاہور (دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی جمال لغاری نے انہیں سرعام سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری جمال لغاری پر ہوگی ،
اپنے ایک ٹوئٹ میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جمال لغاری کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا ہے جس میں وہ سرعام فائرنگ کرتے ہوئے مجھے دھمیاں دے رہے ہیں کہ میں این اے 191 سے اپنا نام واپس لوں ، اگر میں نے ایسا نہ کیا اور علاقے میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی تو تمام تر نتائج کی ذمہ داری مجھ پر ہوگی۔
PMLN candidate from #NA191, Jamal Leghari is now resorting to overt threats and intimidation.
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) June 22, 2018
In the video clip including aerial firing, he warns me of dire consequences if I keep campaigning in the constituency!
I m a #PTI tigress! I won t be cowed down by these cowardly acts! pic.twitter.com/q1wDoLsJqS
زرتاج گل نے کہا کہ میں تحریک انصاف کی کارکن ہوں اور مجھے ایسے بزدلانہ اقدامات سے جھکایا نہیں جاسکتا۔