مکہ المکرمہ: (روزنامہ دنیا) مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
عرب میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والا بنگلہ دیش کا شہری ہے۔ اس نے مسجدالحرام کی چھت سے اسوقت چھلانگ لگائی جب لوگ عبادت میں مصروف تھے۔حکام کے مطابق مسجد میں نصب کیمروں نے تصدیق کی کہ واقعہ حادثہ نہیں، خودکشی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خود کشی کی۔