جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی وزارتِ حج کا کہنا ہے کہ وی آئی پی جیسی اصطلاحات حکومت کی طرف سے بلا تفریق حج خدمات کی روح کے منافی ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ حج آئندہ ہفتے سے عازمینِ حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ حج سیزن کے لیے آن لائن درخواستیں آئندہ ہفتے سے وصول کی جائیں گی۔
وزارتِ حج نے تمام کمپنیوں کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ حج کی اشتہاری مہم کے دوران عازمین کے لیے ’وی آئی پی‘ کی اصطلاح استعمال نہ کریں کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں گی۔ حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے اشتہارات میں مبالغہ آرائی سے اجتناب کریں۔ ہر کمپنی عازمین کی رجسٹریشن کے وقت اپنا سرکاری رجسٹریشن نمبر، لائسنس نمبر اور مجاز تعداد کا واضح الفاظ میں ذکر کرے۔