مقبوضہ کشمیر: یوم شہدا پر جگہ جگہ ریلیاں، حریت رہنماء عمر فاروق گرفتار

Last Updated On 13 July,2018 09:38 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) ڈوگرا راج کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے شہداء حریت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ ریلیاں نکالیں گئیں، سری نگر میں میر واعظ عمر فاروق ریلی کی قیادت کرنے پر گرفتار ہوگئے، وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔

ریلی کے شرکاء کی جانب سے نقشبندی صاحب قبرستان کا رخ کرنے پر قابض فورسز نے دھاوا بول دیا، سری نگر میں میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی تو انہیں درجنوں دیگر مظاہرین سمیت حراست میں لے لیا گیا، یوم شہداء کے حوالے سے سری نگر سمیت وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ کاروباری مراکز، اور تعلیمی ادارے بند رہے۔

13 جولائی 1931 کو ڈوگرا راج کے خلاف مظاہرہ کرنے کر پر 22 کشمیریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔