ترکی میں 2 سال سے نافذ ایمر جنسی کا خاتمہ ہو گیا

Last Updated On 19 July,2018 11:00 am

استنبول: (دنیا نیوز) ترکی میں دو سال سے نافذ ایمر جنسی کا خاتمہ ہو گیا، حکومت نے نیا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے جس کے تحت نئی قانون سازی کی جائے گی۔ ایمرجنسی 2 سال قبل ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ کی گئی تھی۔

ترکی میں دو سال سے نافذ ہنگامی حالت کا خاتمہ ہو گیا، ترک حکومت نے نیا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے۔ حکومت اس حوالے سے نئی قانون سازی کی خواہاں ہے ایمرجنسی ملک میں 20 جولائی 2016 کو اس وقت نافذ کی گئی تھی جب حکومت کے خلاف ناکام فوجی بغاوت ہوئی۔

2برس قبل فوجی بغاوت کے دوران اڑھائی سو لوگ مارے گئے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے جلا وطن سیاسی رہنما فتح اللہ گولان پر مذکورہ بغاوت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ایمر جنسی کے خاتمے کی تاریخ میں اس سے قبل سات بار توسیع کی گئی تھی۔