لاہور: (دنیا نیوز) فلسطین کی بہادر لڑکی "احد تمیمی"نے فلسطینیوں کے حقوق کا پرچم بلند رکھنے کا اعادہ کیا، کہتی ہیں جیل میں مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود حق کی خاطر لڑتی رہیں گی۔
احد تمیمی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس جرم کی سو بار سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں۔
اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی"احد تمیمی" نے روسی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی جیل میں پیش آنے والی مصیبتوں کے باوجود فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گی۔
صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والی بہادر لڑکی کو اتوار کے روز آٹھ ماہ کی قید کاٹنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔