شام: روس کی گولان کی پہاڑیوں کے نزدیک فوج تعینات کرنے کی تیاری

Last Updated On 02 August,2018 08:54 pm

دمشق: (دنیا نیوز) روس نے خطے میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام پر گولان کی پہاڑیوں کے نزدیک آٹھ چیک پوسٹس قائم کرنے کی تیاری کر لی، اسرائیلی وزیراعظم نےکولمبیا کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

شامی خطے میں پل پل بدلتی صورتحال، روسی حکام نے کہا ہے کہ آٹھ چیک پوسٹس قائم کرنے کے ساتھ علاقے میں گشت بھی بڑھایا جائیگا، حالات کے پیش نظر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کولمبیا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

دوسری جانب شامی صدر کی جانب سے جنوب مغربی علاقے سے باغیوں کو نکالنےمیں کامیابی اسرائیل ہضم نہ کرسکا اور رات کے اندھیرے میں صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے گولان کی پہاڑیوں پر بمباری کردی جس سے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔