ریاض: (دنیا نیوز) تجارتی تعلقات کی معطلی کے بعد سعودی عرب نے کینیڈا میں جاری میڈیکل پروگرامز کو بھی بند کرنے کا علان کر دیا، دیگر ممالک میں واقع کینیڈین ہسپتالوں میں زیر علاج سعودی مریضوں کو بھی دیگر ہسپتالوں میں شفٹ کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر کینیڈا کے احتجاج پر سعودی عرب کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہا، باہمی تجارت کی معطلی کے بعد سعودی عرب نے کینیڈا میں جاری میڈیکل پروگرامز کو بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
سعودی ہیلتھ اتاشی فہد بن ابراہیم التمیمی کا کہنا ہے کہ کینیڈین ہسپتالوں میں زیر علاج سعودی مریضوں کو بھی دیگر ہسپتالوں میں شفٹ کیا جائے گا۔
اس سے پہلے سعودی عرب نے کینیڈین سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ نے دونوں ممالک کو باہمی گفت و شنید سے مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔