یو ایس اوپن کی تیاریاں، اعصام ایشین گیمز سے دستبردار

Last Updated On 08 August,2018 06:06 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق ایشین گیمز میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعصام الحق یو ایس اوپن کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ ایشین گیمز میں پاکستانی مینز ٹیم میں عقیل خان، عابد مشتاق، مزمل مرتضی اور عابد علی اکبر شامل ہوں گے۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ میں اس بار یو ایس اوپن میں کچھ خاص کرکے دکھانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس کیلئے جی جان سے محنت بھی کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ اس بار میں اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گا۔