لاہور: (ویب ڈیسک) ملازمت کی خاطرسعودی عرب جانے والے مزید100 پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے بے دخل کر دیا۔ بے دخل پاکستانی سعودی ایئرلائن کی 734پر جدہ سے لاہور پہنچے۔ بے دخل پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود قید کیا گیا۔
امیگریشن حکام نے تمام بے دخل مسافروں کو ایف آئی اے کائونٹرز پر روکا۔ امیگریشن عملے نے ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر بھیج دیا۔ مسافروں نے بتایا کہ وہ بہتر مستقبل کا خواب لے کر سعودی عرب گئے تھے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر لیا اور3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا۔