بیجنگ (دنیا نیوز ) چین کے شمال مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، یولین میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، صوبہ ینان میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔
چین کے صوبہ شانشی میں موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا، سڑکیں پانی سے بھرگئیں جس سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ گاڑیاں پانی میں ڈوبی دیکھی جاسکتی ہیں، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا، شہری انتظامیہ نے لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر صوبہ ینان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کئی گھنٹے بند رہی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔