یو اے ای (دنیا نیوز ) برطانوی سیاح کو متحدہ عرب امارات میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ریکارڈ جرمانہ کیا گیا، لیمبورگينی ہریکین لگژری کار پر پاکستانی کرنسی میں 57 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
برطانوی سیاح کو دبئی کی سیر مہنگی پڑگئی، لگژری کار میں 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑائی تو شیخ زید روڈ پر لگے سپیڈ کیمرے متحرک ہوگئے جس پر برطانوی سیاح پر 57 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
سیاح نے لیمبورگينی ہریکین لگژری کار کرایہ پر لی تھی۔