ابوظہبی: سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کی عید سے قبل بطور بونس ادائیگی

Last Updated On 07 June,2018 10:49 am

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) عرب ریاست ابوظہبی کے تمام سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ عید سے قبل بطور بونس ادا کر دی گئی۔ ابوظہبی حکومت نے یہ اقدام ریاست کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان کے یوم پیدائش کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں اٹھایا ہے۔

ابوظہبی کے محکمہ فنانس نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایت پر مئی میں بونس کیلئے 1.6 ارب درہم کا بجٹ جاری کر دیا جبکہ عجمان کے محکمہ فنانس نے یہ بونس عید الفطر سے قبل ملازمین کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
 

Advertisement