اماراتی حکومت نے 8 ماہ کے بچے کو نوکری دے دی

Last Updated On 26 April,2018 10:40 pm

دبئی: (ویب ڈیسک ) اماراتی حکومت کا انوکھا کارنامہ، 8 ماہ کے بچے کوملازم رکھ لیا، بچے کے حوالے اہم ذمہ داری سونپ دی۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے8 ماہ کے ایک ننھے شیر خوار کو اتھارٹی میں "ملازم مسرت" کی نوکری دے دی، یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی تعیناتی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس منفرد تعیناتی کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوشی کو عام کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے آٹھ ماہ کے ننھے محمد الھاشمی کو "ملازم مسرت" تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ اسے دیکھ کر خوش ہوں۔

مقامی اخبارات کے مطابق محمد الھاشمی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک خاتون ملازم کا بچہ ہے۔ آج کے بعد الھاشمی کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی پر لایا جائے گا تاکہ خوشی اور مسرت کے ماحول کو عام کیا جاسکے۔

Advertisement