متحدہ عرب امارات میں شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

یہ اعلان متحدہ امارات کی منسٹری آف ہیومن ریسورس کی جانب سے آج کیا گیا، اس حوالے سے ایک آفیشل سرکولر فیڈرل لاء نمبر 11، 2008 کے تحت جاری کیا گیا جو ملک میں وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں میں عام تعطیلات کی آئینی توضیح ہے۔

شب معراج رحمتوں کے نزول کی وہ رات ہے جب سرکار دوعالم محمد مصطفیٰ ﷺ سفر معراج پر تشریف لے کر گئے اور آسمانوں میں اللہ پاک سے ملاقات کا شرف حاصل کیا جہاں 5 وقت کی نماز کا تحفہ بھی عطا کیا گیا، اسکے بعد آپﷺ کو معجزانہ طور پر قبلہ اول، مسجد اقصیٰ (بیت المقدس) بھی لے جایا گیا جہاں آپﷺ نے تمام انبیا (ع) کی با جماعت نماز کی امامت کروائی۔