متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس 50 ممالک میں کارآمد

Last Updated On 04 April,2018 10:54 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) اب ایک ڈرائیونگ لائسنس سے دنیا کے 50 ممالک میں گاڑی چلائیں، اماراتی حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس 50 ممالک میں کارآمد ہو گا۔

امارات کے مقامی اخبار "دا نیشنل" کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس دنیا کے پچاس ملکوں میں کارآمد ہو گا۔ ان ممالک میں امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، سنگاپور اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ متحدہ امارات سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس پر ان ملکوں میں گاڑی چلانے اور کرائے پر گاڑی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

جرمنی، فرانس، سوئیٹزرلینڈ، اٹلی، بیلجئیم اور ناروے کے علاوہ یورپی یونین کے رکن ممالک بھی اس پیکج میں شامل ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق ان کے ڈرائیونگ لائسنس کی 50 ممالک میں قبولیت ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ان 50 ممالک کی مکمل فہرست متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

 

Advertisement