دنیا کا سب سے بڑا طیارہ 8 جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا

Last Updated On 07 July,2018 10:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ پہلی بار پاکستان میں آنے کو تیار، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئر بس اے 380 کی لینڈنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

پاکستانی ہوا بازی کا تاریخی لمحہ قریب آپہنچا، دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اے 380 کل دن 12 بجکر 10 منٹ پر پہلی بار پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔ ڈبل ڈیکر طیارے میں 650 مسافر دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ طیارہ 2 گھنٹے قیام کے بعد دبئی واپس روانہ ہوجائے گا۔ مسافروں کو اتارنے کے لیے دو بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے۔ چار انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ساڑھے 9 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں 8 سو سے زائد مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔

Advertisement