لندن: (دنیا نیوز) لندن میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے ٹریفلگر سکوائر پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے لندن کے ٹریفلگر سکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں سکھ مرد و خواتین جمع ہوئے۔ جہاں 2020 کے ریفرنڈم کے حوالے سے لندن ڈیکلیریشن پیش کیا گیا۔ لارڈ نذیر احمد، جارج گیلوے سمیت متعدد شخصیات نے سکھوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا، ٹریفلگر سکوائر پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔