پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں:میر واعظ

Last Updated On 14 August,2018 03:19 pm

سری نگر (دنیا نیوز ) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے میں پاکستان کی خدما ت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے استحکام پاکستان کی دعا کی اور کہا کہ وہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ پاکستان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے ۔