تہران: (دنیا نیوز) حسن روحانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے روز پیغام بھیجا جاتا ہے، ایران معاشی اور نفسیاتی طور پر جنگ میں مصروف ہے، ایرانی صدر نے امریکہ اور اسرائیل کو سب سے بڑا دشمن قرار دے دیا۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ واشنگٹن پابندیاں لگاتا ہے اور ساتھ ہی روز مذاکرات کا پیغام بھیجتا ہے، ایک طرف پابندی، دوسری طرف مذاکرات۔ ہم آپ کے کس پیغام کی پیروی کریں، انکا کہنا تھا کہ ایران معاشی، نفسیاتی اور پروپیگنڈا جنگ میں مصروف ہے۔