سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کو گولی مار کر شہید کردیا۔
شہید کی شناخت بلال احمد بٹ کےنام سے ہوئی ہے جسے بھارتی فورسز نے رانی پورہ کے علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا۔ قابض فورسز نے شوپیاں کے علاقے سے چھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ حریت رہنماؤں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔