کابل: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے، جیم میٹس دو دن پہلے ہی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے افغان مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا تھا۔
دورہ پاکستان کے بعد امریکی حکام نے افغان مسئلے کے حل کی کوششیں تیز کر دیں، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔ وہ افغان صدر اشرف غنی اور نیٹو کے نئے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر سے بھی ملاقات کریں گے۔
افغانستان پہنچنے سے پہلے امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوچکی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی امریکی حکام سے ملاقات میں افغان مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا تھا۔