چین :مسلسل بارش سے سڑک پر تیس میٹر گڑھا بن گیا

Last Updated On 07 September,2018 01:30 pm

بیجنگ (دنیا نیوز ) چین میں تیز بارش کےبعد سڑک پر گڑھا پڑگیا، گڑھے کے کنارے پھنسنے والی گاڑی کو راہگیروں نے رسے کی مدد سے کھینچ کر نکال لیا۔

چین میں مسلسل بارش کے بعد سڑک پر تیس مربع میٹر کا گڑھا پڑگیا جس سے پارک کی گئی دو کاریں گڑھے میں گر گئیں جبکہ تیسری بالکل کنارے پر پھنس گئی۔

راہگیروں نے رسے کی مدد سے سڑک کنارے کھڑی گاڑی کو گرنے سے بچالیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔