سائو پولو (دنیا نیوز ) برازیل میں صدارتی امیدوار پر انتخابی مہم کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔
برازیل میں صدارتی انتخابات ہونے کو ہیں، دائیں بازو کے امیدوار جیئر بولسو نارو جنوبی ریاست میں صدارتی امیدوار کے طور پر انتخابی مہم میں شریک تھے کہ حملہ آور نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان پر چاقو سے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔
حملہ آور کو لوگوں نے فوراَ ہی پکڑ لیا، پولیس نے مبینہ چاقو کی تصویر بھی جاری کی ہے جبکہ صدارتی امیدوار کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔