واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے موجودہ دور کو امریکا کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔
الینوائے یونی ورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اوباما کا کہنا تھا ری پبلکنز امریکا کے دوسرے ممالک کے ساتھ اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور روس سے تعلقات بڑھا رہےہیں۔
دوسری جانب مونٹانا میں ریلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نےکہاامریکا میں آج تاریخ کی سب سے مضبوط معیشت ہے، مخالفین ان کی کاوشوں کو خاطر میں لانے کے بجائے مواخذے کی باتیں کرتے ہیں، ٹرمپ نے حامیوں پر زور دیا کہ مڈٹرم الیکشن میں ضرور حصہ لیں۔