بھارت ، اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بدترین ریکارڈ کے حامل

Last Updated On 14 September,2018 02:25 pm

لاہور (دنیا نیوز ) اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کو دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھنے والے ممالک میں شامل کرلیا۔ کشمیریوں پر ظلم، اقلیتوں سے نا انصافی اور نچلی ذات پر تشدد، بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا نے تسلیم کرلیا۔

اقوام متحدہ نے بھارت کو ان 38 ممالک میں شامل کرلیا جہاں شہریوں کو قتل ، تشدد ، غیر قانونی اوربلا جواز گرفتاری کا نشانہ بنایا جاتا ہے، فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، رپورٹ میں بھارت کے ساتھ اسرائیل کو بھی دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھنے والے ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اینڈریو گلمور نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی طرف سے تیار کی جانے والی رپورٹ اگلے ہفتے عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں پر بھی دہشت گردی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔
 

Advertisement