فلپائن: سمندری طوفان ٹکرانے سے قبل لوگوں کی نقل مکانی شروع

Last Updated On 14 September,2018 01:00 pm

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن کے ساحلی علاقوں سے 'منگ خٹ' نامی سمندری طوفان ٹکرانے سے پہلے ہی حکام نے متاثرہ علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی کا کام شروع کر دیا ہے۔ سمندری طوفان 15 ستمبر کو فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

فلپائن کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں 205 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، فلپائن کے حکام نے طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے سے پہلے ہی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔  منگ خٹ  نامی سمندری طوفان 15 ستمبر کو فلپائن کے جزیرے لوزون سے ٹکرائے گا، یہ طوفان بحرِالکاہل کےکئی جزیروں میں پہلے ہی کافی تباہی مچا چکا ہے۔