بیت المقدس: (دنیا نیوز) صیہونی فوج کی بربریت سے شہید ہونے والے 11 سالہ فلسطینی لڑکے کی تدفین کردی گئی۔
لڑکے کا جنازہ اٹھنے پرگھر میں کہرام مچ گیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ گزشتہ روز احتجاج کے دوران فلسطینی شہری اپنی سرزمین کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی۔ مظاہرے میں گیارہ سالہ بچے سمیت تین افراد شہید جبکہ 248 زخمی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب سینئرفلسطینی عہدیدار سئیب اریکات کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ہمیشہ سے ہی اسرائیل کی طرف جھکاؤہےاور وہ کبھی بھی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کا کردار ادا نہیں کرے گا۔